ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ساحلی کرناٹکا میں آئندہ 4 دن تک  ہوگی بھاری برسات ۔ 12ستمبر کے لئےکیا گیا’ ریڈ الرٹ ‘۔محکمہ موسمیات کی  پیشین گوئی  

منگلورو: ساحلی کرناٹکا میں آئندہ 4 دن تک  ہوگی بھاری برسات ۔ 12ستمبر کے لئےکیا گیا’ ریڈ الرٹ ‘۔محکمہ موسمیات کی  پیشین گوئی  

Thu, 10 Sep 2020 12:50:17    S.O. News Service

منگلورو،10؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست میں گزشتہ دو تین دن سے جاری بارش کے دوران محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مزید چار دنوں تک ساحلی کرناٹکا میں بھاری برسات ہوگی۔اور اس عرصے میں بارش کی مقدار 205ملی میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال اور بحیرۂ عرب میں اٹھنے والی ہواؤں کے پیش نظر موسم کی پیشین گوئی کرتے ہوئے جنوبی کنڑا، اڈپی اور شمالی کینرا کے لئے 12 ستمبر کو ’ریڈ الرٹ ‘ ، 10ستمبر کو ’ایلّو‘ ، 11اور 13کو’ آرینج الرٹ، جاری کیا ہے۔ہواؤں کی رفتار بہت زیادہ ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے محکمہ نے ماہی گیروں کواس عرصے میں مچھلی کے شکار کے لئےسمندر میں  اترنے سے منع کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سی ایس پاٹل  نے بتایا کہ ساحلی علاقے کے علاوہ چکمگلورو، شیموگہ، کوڈاگو،ہاسن ضلع ، بنگلورو، میسورو، داونگیرے، بیلگاوی، بیدر ، دھارواڑ ، گدگ، ہاویری ، کلبرگی وغیرہ میں بھی آئندہ چار دنوں کے لئے  بھاری برسات کے امکانات کو دیکھتے ہوئےکہیں پر ’ایلّو، اور کہیں پر ’آرینج‘ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


Share: